مردانہ کمزوری کا علاج جب بھی شروع کریں اس کی ابتداء معدے سے کریں کیونکہ مردانہ کمزوری کی جڑ معدہ سے شروع ہوتی ہے
قبض بدہضمی تیزابیت کھانا کا ہضم نہ ہونا بھوک کی کمی وقت بے وقت کھانا بسیارخوری ان سب علامات کی موجودگی ہو تو سب سے پہلے ان امراض و عادات کا علاج کریں اس کے لئےآپ کا معدہ مکمل طور پر ٹھیک ہو جائے تو پھر دوسرا علاج شروع کریں معدے کے لئے یہ نسخہ استعمال کریں
سفوف معدہ
تبخیر بھوک کا نہ لگنا گیس تیزابیت ڈکار آنا بد ہضمی قبض ضعف معدہ کے لیے لاجواب سفوف ہے
عمر کے بڑھنے کے ساتھ ساتھ معدہ کے مسائل بھی بڑھنے لگتے ہیں کبھی بد ہضمی ہو جاتی ہے تو کبھی بھوک نہیں لگتی پیٹ میں اکثر گیس کی شکایت رہنے لگتی ہے سینے پے بوجھ جلن بلغم وغیرہ کی شکایت بھی ہو جاتی ہے اگر کبھی روٹین سے زیادہ کھا پی لیا جائے تو قبض ہو جاتی ہے اور بھی کی طرح کے مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے
اب آپکو ڈھلتی عمر کے باعث یا کسی بھی وجہ سے ان مسائل کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا کیوں کہ ذیل میں بیان کردہ دیسی نسخہ مندرجہ بالا تمام امراض کے مکمل خاتمے کے لئے عمدہ علاج ہے آپ کامل یقین کے ساتھ تیار کر کے استعمال کریں اس نسخے کے لئے عمر کی کوئی حد نہیں جوان بوڑھا بچہ عورت وغیرہ سبھی استعمال کر سکتے ہیں
نسخہ مضر اثرات سے بلکل پاک ہے
دانا الائچی کلاں 5 تولہ
انار دانہ5 تولہ
سناءمکی مصفی 5 تولہ
مگھاں 5 تولہ
سونف 5 تولہ
دھنیا خشک 5 تولہ
اجوائن دیسی 5 تولہ
پودینہ خشک 10 تولہ
زیرہ سفید 10 تولہ
سنڈھ 10 تولہ
کالی مرچ 3 تولہ
نوشادر 2 تولہ
کلونجی 3 تولہ
نمک سیاہ1 تولہ
نمک سفید 1 تولہ
ترکیب تیاری و استعمال
تمام اجزاء کو اچھی طرح صاف کرنے کے بعد پیس رگڑ لیں جب باریک ہو جائے تو سنبھال لیں کھانا کھانے کے دو منٹ بعد چھوٹی آدھی چمچ تازہ مگر سادہ پانی کے ساتھ استعمال میں لائیں
No comments:
Post a Comment